کا 16  ستمبر سے سکولز 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ  NCOC

این سی او سی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ این سی او سی نے اس سے قبل ملک بھر کے 24 اضلاع پر سخت پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان میں سے صرف چھ اضلاع میں سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی جبکہ باقی کو نرمی کی اجازت دی گئی ہے۔

 ان 6اضلاع میں لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں شامل ہیں ان میں سکول 22 ستمبر تک بند رہیں گے۔

وزیر نے کہا کہ ان 6 اضلاع میں بھی حکومت نے کچھ پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ “پہلے ان اضلاع میں نقل و حمل پر      مکمل طور پر پابندی عائد تھی۔

اب بسیں ان 6  اضلاع50   فیصد گنجائش کے ساتھ نقل حمل کر سکتی ہیں۔

جبکہ باقی کے 16 اضلاع میں سکولز 16  ستمبر سے 50  فیصد حاضری ک ساتھ کھلیں گے۔